کیماڑی آئل ٹرمینل پر آتشزدگی کا مقدمہ درج قتل کی دفعہ شامل

237

کراچی (نمائندہ جسارت) کیماڑی آئل ٹرمینل پر آگ لگنے کا مقدمہ جیکسن تھانے میں درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر میں قتل بل السبب سمیت غفلت لاپرواہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والے صالح محمد کے بھائی احمد علی کی مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے میں پی ایس او اور اس کے کنٹریکٹر کو نامزد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جمعرات کو کیماڑی آئل ٹرمینل ون پر نجی کمپنی کی
پائپ لائن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کی لپیٹ میں آکر2 افراد جاں بحق جبکہ چیئرمین کے پی ٹی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔