ہاتھ صاف ہیں نیب کو کچھ نہیں ملے گا، سہیل انور سیال

232

بدین(نمائندہ جسارت)صوبائی وزیر آبپاشی سہیل انور سیال نے کہا ہے نیب فرمائشی پروگرام اور انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے ، گھر پر چھاپا اسی سازش کا حصہ ہے، میرے ہاتھ صاف ہیں نیب کو کوچھ نہیں ملے گا۔ صوبائی وزیر آبپاشی سہیل انور سیال نے دورہ بدین کے موقع پر رکن صوبائی اسمبلی حاجی تاج محمد ملاح کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب
کا کوئی ہتھکنڈا اور کارروائی ہمیں عوام اور سندھ کی خدمت سے نہیں روک سکتا۔ چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا جو کچھ ہوا وہ غیر اخلاقی، غیر انسانی اور خلاف قانون عمل ہے جس گھر پر چھاپا مارا گیا وہ میرے والد کی خاندانی ملکیت تھی جو ایف بی آر کے میں رجسٹرڈ ہے۔انتقامی کارروائیوںکے باوجود نیب سے مکمل تعاون کررہے ہیں، نیب کو میرے گھر سے کچھ بھی ہاتھ نہیں آیا۔سہل انور سیال نے کہا میرے ہاتھ صاف ہیں نیب سے متعلق زیر گردش خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ نیب کے چھاپوں کے دوران میں سیلاب زدہ اضلاع میں امدادی کاموں میں مصروف تھا۔