کنٹونمنٹ بورڈکے علاقوں میں بارش سے تباہ کاریاں‘ فریقین کو نوٹس

216

کراچی (نمائندہ جسارت) سندھ ہائی کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں میں حالیہ بارش سے ہونے والی تباہی پر فیکٹ فائنڈنگ کمیشن کی تشکیل دینے سے متعلق درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومت، کنٹونمنٹ بورڈ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں سے ابھی تک پانی نہیں نکالا جا سکا اور بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے‘ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں‘ کنٹونمنٹ بورڈز نے مون سون بارش سے قبل اس سے نمٹنے کے انتظامات نہیں کیے تھے‘ کنٹونمنٹ بورڈ کو کوآپریٹو سوسائٹی میں تبدیل کیا جائے‘ فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کمیشن بنانے کا حکم دیا جائے‘ بجلی کی عدم فراہمی پر عدالت نے سی ای او کے الیکٹرک سے بھی جواب طلب کیا ہے۔