ٹنڈوالہٰیار، پولیس کارروائی 340 مین پوڑیاں برآمد، ملزم کیخلاف مقدمہ درج

280

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی ٹنڈوالہٰیار کی ہدایت پر پولیس کی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری۔ ایس ایچ او عمر ساند علن عباسی نے دوران گشت خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے میرپور خاص کے رہائشی غمشاد ولد انور لغاری کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 340 مین پوڑیاں برآمد کرکے ملزم پر مقدمہ درج کرلیا جبکہ دوسری جانب تھانہ سیکشن کے ایس ایچ او اسد اللہ چنا نے کارروائی کرتے ہوئے میر روڈ سے جاوید ناہیوں کو 500 مین پڑی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔