صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی غیرت مسلم پر حملہ ہے، حنیف کھوسہ

688

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے والے افراد کیخلاف سنی ایکشن کمیٹی، تحریک لبیک پاکستان، جماعت اہلسنت اور سنی تحریک کی جانب سے جمعہ کی نماز کے بعد جامعہ کبیر مسجد ودیگر مساجد سے تحفظ شان صحابہؓ ریلیاں نکالی گئیں، ریلیاں شہر کے مختلف مقامات سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچیں۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سنی ایکشن کمیٹی کے حنیف کھوسہ، مولانہ انیس، جماعت اہلسنت کے صوفی محمد سلیم، محمد اسلم نوری، تعمیر حسین، ابراہیم مولوی سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا گستاخ رسول اور صحابہ کا ایک ہی علاج الجہاد ہے، یوم عاشور پر تقی جعفری و دیگر نے صحابہؓ کی شان میں توہین آمیز الفاظ کہہ کر عالم اسلام کے احساسات اور جذبات کو مجروح کیا ہے۔ صحابہؓ کی شان میں گستاخی غیرت مسلم پر حملہ ہے، حکومت مسلکی بنیاد پر ملک میں انتشار پھیلانے والے گستاخ صحابہ کے مرتکب افراد کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔ ریلی کے شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شان صحابہؓ اور اہلبیت کیخلاف گستاخانہ الفاظ ادا کرنے والے اسلام اور ملک دشمن عناصر کیخلاف قانونی کارروائی کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچائے۔