ٹنڈو آدم، لاکھوں روپے کی سفینہ غائب کرنے کا نوٹس، تحقیقات کا حکم

338

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈو آدم میں لاکھوں روپے کی سفینہ غائب کرنے کی خبر میڈیا میں آنے کے بعد ایس ایس پی سانگھڑ کا نوٹس، جانچ کا حکم۔ سٹی پولیس نے شاہ فیصل اسٹریٹ میں ملا ارشاد کے گھر چھاپا مار کر 12 بوروں سے زائد سفینہ برآمد کرکے صرف 18 پیکٹ جس میں 2000 ہزار پڑیاں ظاہر کیں جبکہ لاکھوں روپے کا مال غائب کرنے کی خبریں میڈیا میں آنے کے بعد ایس ایس پی سانگھڑ عثمان غنی صدیقی نے اے ایس پی سانگھڑ حسن جاوید بھٹی کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔