صغیر قریشی کے رویے سے پی پی کارکن مایوسی کا شکار

166

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) لطیف آباد کی یوسی 55 کے سابق چیئرمین محبوب جت ودیگر نے حیدر آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پیپلز پارٹی حیدر آباد کے صدر صغیر قریشی نے پی پی کو سخت نقصان پہنچایا ہے، صغیر قریشی کے رویے کے باعث کارکن سخت مایوسی کا شکار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یوسی 55 لطیف آباد میں جاری ترقیاتی کاموں میں صغیر قریشی رکاوٹیں ڈال رہے ہیں جبکہ یوسی میں ہونے والے واٹر سپلائی اور سیوریج اسکیم کے کام ایم ڈی واسا کے تعاون سے مکمل ہوئے ہیں۔ انہوں نے پی پی چیئرمین بلاول زرداری، صوبائی صدر نثار کھوڑو سے اپیل کی کہ پارٹی ورکرز اور پارٹی دشمن صغیر قریشی کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا کر کارکنان میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کیا جائے۔