حیدرآباد: ہٹڑی پولیس کی کارروائی،4جواری گرفتار

212

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ہٹڑی پولیس کی جرائم پیشہ افرادکیخلاف کارروائی ،4 ملزمان کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ہٹڑی پولیس نے خواجہ موڑ علی آباد کے قریب جوے کے اڈے پر چھاپا مارکر 4 جواریوں کو جوا کھیلتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ملزمان میں شہباز جتوئی ،باقرجتوئی، نظیر جتوئی اوراحمد علی شامل ہیں۔جواریوں کے قبضے سے 14ہزار نقدی سمیت آکڑاپرچیاں برآمد کرلی گئیں۔