سندھ بھر میں آج سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا اعلان

424

کراچی(نمائندہ جسارت) گیس سسٹم میں کم پریشر کی وجہ سے سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ بھر میں آج ہفتہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا اعلان کردیا۔گیس سسٹم میں کم پریشر کی وجہ سے سوئی سدرن گیس کمپنی نے ہفتے کو صبح 8 بجے سے اتوار کی صبح 8بجے تک 24 گھنٹوں کے لیے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا۔ایس ایس جی سی کے ترجمان کے مطابق پریشر میں کمی کے باعث کمپنی کو اپنے گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں انتہائی دشواری کا ہے اس لیے گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کی غرض سے سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی ہفتہ صبح 8 بجے سے24 گھنٹے تک بند رہے گی۔