حیدرآباد: موٹرسائیکل چور 2ملزمان ریمانڈ پر جیل منتقل

145

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 11کی عدالت نے موٹر سائیکل چوری اور غیر قانونی اسلحہ
رکھنے پرمجموعی3 مقدمات میں ملوث ملزمان حسین عرف فوجی اور یعقوب کو جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم سنایا ۔ ملزمان کو لطیف آباد پولیس نے دوران پیٹرولنگ گلستان سرمست روڈ گرین ٹاورچوک کے قریب سے مسروقہ موٹر سائیکل اور 2پستول سمیت گرفتار کیا تھا۔