سنتھیارچی کو بزنس ویزہ جاری کیے جانے کا انکشاف

168

اسلام آباد (آن لائن) سنتھیا رچی کی ورک ویزا کی درخواست پر وزارت داخلہ کی جانب سے بزنس ویزا جاری کیا جانے کا انکشاف ہوا ہے سیکرٹری داخلہ کے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع تحریری جواب کی کاپی میں سنتھیا سے متعلق دو بار ویزہ قوانین کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا گیا وزارت داخلہ نے 2018 ء اور 2019 ء میں دو بار خلاف قانون سنتھیا
رچی کے ویزہ میں توسیع کی تحریری جواب میں یہ بھی بتایا گیا کہ سنتھیا رچی نے دونوں بار بزنس ویزہ کے لیے نہیں بلکہ ورک ویزہ توسیع کی درخواست دی تھی۔ ورک ویزہ کے بجائے بزنس ویزہ جاری کرنا ویزہ پالیسی کی خلاف ورزی تھی ۔ کمپنی بھی پاکستان میں رجسٹرر نہیں ہے، سیکرٹری داخلہ نے متنازع بیانات سے روکنے کی استدعا کی ہے۔