پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں اربوں کی کرپشن کا انکشاف

173

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں اربوں کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ ہسپتال میں ساڑھے 4ارب کا حساب موجود نہیں جبکہ 4 ارب سے زائد رقم غیرضروری خرچ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی
نے رپورٹ جاری کی ہے جس میں اربوں روپے کے مالی نقصان کی نشاندہی کی گئی ہے۔اس سے قبل کورونا وائرس کے سامان میں خورد برد ہوئی تھی۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق ہسپتال میں 4 ارب 5 کروڑ 64 لاکھ کا حساب ہی موجود نہیں جبکہ 4 ارب سے زائد رقم غیر ضروری طورپراخراجات کیے گئے۔ان اخراجات سے متعلق ہسپتال ریکارڈ میں تفصیل بھی موجود نہیں ہے۔ اسی طرح مقامی طور پر خریداری کیلیے قواعد و ضوابط پرعمل نہیں کیا گیا اور 80 کروڑ 28 ہزار روپے خرچ کیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ہسپتال میں ایک اور 691 ملین روپے کے اخراجات کیے گئے جس سے متعلق بھی ریکارڈ موجود نہیں ہے، 15 کروڑ57 لاکھ روپے سے زائد کے کی جعلی معائنہ پرچیاں بھی جاری کی گئی ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت اور دیگر اعلیٰ حکام کو تحریری جواب دے دیا گیا ہے۔