وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے

161

اسلام آباد ( آن لائن) وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر کراچی پہنچیں گے جہا ں پر وہ اہم ملاقاتوں کے علاوہ ٹرانسفارمیشن پلان کا اعلان کریں گے اور اسٹاک ایکسچینج کا دورہ بھی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج بروز ہفتہ کو ایک روزہ دورے پر کراچی جائیںگے جہاں وہ گورنر ہائوس میں پریس کانفرنس میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلا ن کا اعلان کریں گے ، وزیراعظم عمران خان صنعتکاروں تاجروں اور دیگر نمائندگان سے ملا قاتیں کریں گے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سمیت اتحادی جماعتوں کے نمائندوں سے بھی ملا قات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سندھ کے لیے ایک ہزار ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلا ن کریں گے یہ ترقیاتی پیکیج 3سال میں خرچ کیا جا ئے گا۔