پاکستان میں کورونا کے 498نئے کیسز،7 اموات رپورٹ

157

اسلام آباد ( آن لائن ) عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا پاکستان میں498نئے کیسز اور7 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار 909ہوگئی ہے۔پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ97 ہزار512 ہوگئی ہے اور6 ہزار 335 افراد جان کی بازی
ہار چکے ہیں۔پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار41ہوگئی ہے۔ پنجاب97 ہزار44، خیبرپختونخوا36 ہزار414، بلوچستان13 ہزار45، اسلام آباد15ہزار714، آزاد جموں و کشمیر2 ہزار306 اور گلگت میں2 ہزار948 کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار206 اور سندھ میں 2 ہزار420 اموات ہوئی ہیں۔ خیبر پختونخوا ایک ہزار255، اسلام آباد 175، بلوچستان 143، گلگت بلتستان71 اور آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 65 ہے۔