وزیراعظم کو بھنگ کی کاشت کے سوا کوئی اختیار نہیں، مولانا عطا الرحمن

186

اسلام آباد (صباح نیوز) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے رہنما سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے کہا کہ نام نہاد وزیراعظم عمران خان کو بھنگ کا اختیار تو ضرور ہے باقی کوئی اختیارات نہیں ہیں، عمران خان بھنگ کاشت کروا سکتے ہیں، تلف کروانے کا بھی اختیار نہیں ہے میرا سوال ہے کہ بھنگ کاشت کرنے، بھنگ پینے اور بھنگ بنانے والے کو کیا کہتے ہیں۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس ملک میں فوری نئے صاف شفاف انتخابات کے مطالبے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے، جعلی
اسمبلیوں سے ان ہائوس تبدیلی بے معنی ہوگی، ایسی اسمبلیوں سے آنے والا بے بس ہی رہے گا، اپوزیشن کے سیاسی زعماء کو یہ بات سمجھ آگئی ہے کہ اپوزیشن کی چھوٹی جماعتوں کے بغیر چارہ کار ممکن نہیںہے ان کو یہ بھی ادراک ہوگیا کہ چھوٹی جماعتیں متحد ہو رہی ہیں اور ان کی سرگرمیوں کی وجہ سے اصل اور حقیقی اپوزیشن وہی کہلائے گی ان کی بات نہیں بن سکے گی۔