پشاور میں ’’ تحفظ ختم نبوتﷺ‘‘کانفرنس 7ستمبر ہوگی

156

اسلام آباد(صباح نیوز) صوبائی دارالحکومت پشاور میں سات ستمبر کو’’ تحفظ ختم نبوت ﷺ‘‘ کانفرنس میں ایم ایم اے میں شامل جماعتوں کی قیادت اور خیبرپختونخوا کے ممتاز علما کرام کو بھی مدعوکرلیا گیا، یہ قائدین بھی خطاب کریں گے اور اس معاملے پر مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، کانفرنس میں صوبہ بھر سے عوام شریک ہوگی۔