بلوچستان‘ضلع مستونگ میں مال  بردار ٹرین ٹرک سے ٹکرا گئی

199

کوئٹہ (نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایران سے آنے والی مال بردار ٹرین ٹرک سے ٹکرا گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے 65 کلومیٹر دور مستونگ کے علاقے شیخ واصل کے قریب ایران سے آنے والی 16 بوگیوں پر مشتمل مال گاڑی ایران سے کوئٹہ آرہی تھی۔ حادثے میں انجن کا ڈرائیور عملہ اور دیگر افراد محفوظ رہے ، تاہم ریلوے انجن اور ٹرک کو شدید نقصان پہنچا ۔