بلوچستان ممنوعہ علاقہ ہے‘صرف بوٹ والوں کو اجازت ہے‘ اخترمینگل

137

کوئٹہ(آن لائن)بی این پی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان ممنوعہ علاقہ ہے جہاں صرف بوٹ والوں کو اجازت ہے۔ ٹوئٹر پر انہوں نے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی بلوچستان آمد پر پابندی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ بلوچستان ممنوعہ علاقہ ہے یہاں پر صرف بوٹ والوں یا بوٹ صاف کرنے والوں کو اجازت ہے ۔