مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج پر حملہ میجر سمیت 2 ہلاک 2 کشمیری شہید

140

 

سری نگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی پر حملے میں میجر اور اسپیشل پولیس فورس کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ ایک کانسٹیبل زخمی ہوگیا ‘ دوسری جانب اسی علاقے میں سرچ آپریشن کے نام پر قابض بھارتی فوج نے 2 کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے علاقے یادی پورہ کے ایک گائوں میں بھارتی فوج کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 92 آر آر بٹالین کے میجر
سمیت اسپیشل پولیس فورس کا اہلکار ہلاک ہوگیا جب کہ ایک پولیس کانسٹیبل زخمی ہوا۔ اسی علاقے میں بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا اور 2 نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ قابض فوج نے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔