ملکی تاریخ میں بذریعہ پی آئی اے سفر ٹرین سے بھی سستا

286

اسلام آباد (صباح نیوز) ملکی تاریخ میں پہلی بار فضائی سفر ٹرین سے بھی زیادہ سستا ہوگیا‘ پی آئی اے نے نیا کرایہ نامہ جاری کرکے سب کوحیران کردیا‘ اسلام آباد اور لاہور سے کراچی کا فی مسافر 20 کلو سامان کے ساتھ یکطرفہ کرایہ 7 ہزار 4 سو روپے جبکہ دوطرفہ 13ہزار 5 سو روپے کردیا گیا‘ 35 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف8 ہزار4 سو روپے جبکہ دو طرفہ کرایہ صرف15 ہزار روپے کر دیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ کرایوں میں کمی کے ذریعے والدین اور بچے اسکولز دوبارہ کھلنے سے قبل سیر و تفریح کا موقع حاصل کرسکیں گے‘ اندرون ملک کرائے فوری
طور پر نافذ العمل ہوں گے۔ اسلام آبا د سے کراچی جانے والی ٹرینیں جو 23 سے24 گھنٹے میں کراچی پہنچتی ہیں‘ ان کا اے سی بزنس کا کرایہ7 ہزار 5 سو روپے ہے جبکہ آئی سی سلیپر کا کرایہ 9 ہزار روپے ہے ۔