پی ٹی آئی کے2برس: قرض میں 14ہزار 600ارب اضافہ ہوگیا‘ اسحاق ڈار

181

لندن(آن لائن)مسلم لیگ(ن)کے رہنماء وسابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے2برس میں قرض میں 14ہزار 600 ارب اضافہ ہوا،پاکستان کا قرض71برس میں30 ارب تک تھا، تحریک انصاف کی2 سالہ حکومت میں ساڑھے44 ہزار ہوگیا ہے،عمران خان نے توقرضوں میں10 ہزار ارب کمی کا وعدہ کیا تھا۔ اسحاق ڈار نے مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ (ن)لیگ کے 5 سالہ دور حکومت میں قومی قرضوں میں 10ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا۔ تحریک انصاف کی حکومت کے 2برس میں11ہزار 600
روپے اضافہ ہوا۔اسی طرح (ن) لیگ کے 5 برس میں قومی قرض اور ادائیگیاں 13ہزار500 ارب کا اضافہ ہواجبکہ تحریک انصاف کے 14 ہزار 600 ارب کا اضافہ ہوا۔