کورونا سے پاکستان میں مزید 7 ہلاکتیں ،498نئے کیسز رپورٹ

185

اسلام آباد (صباح نیوز) مہلک وبا کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 7 افراد جاں بحق ہو گئے اموات کی تعداد 6335ہو گئی، 498 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی تعداد 297512 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد8ہزار909ہوگئی، 595 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2لاکھ97 ہزار512ہوگئی ہے اور6 ہزار335 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔