کورنگی میں نوجوان کا قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار

348

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) کورنگی میں نوجوان سے موبائل فون چھین کر اسے گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا، پولیس کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے کورنگی میں نوجوان کا قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دے دیا، پولیس نے قتل میں ملوث دونوں ملزمان کا سراغ بھی لگا لیا ہے ۔ ملزمان نے قتل کی واردات کے بعد پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے ڈکیتی کا ڈراما رچایا تھا۔دونوں ملزمان کورنگی کی فیکٹری میں ملازمت کرتے ہیں، ملزمان نے منیب کو فون کر کے بلایا اور قتل کر دیا، جب منیب آیا تو ایک ملزم نے اس سے فون لیا اور پھر یکے بعد دیگرے اسے گولیاں مار دیں۔ واردات کے وقت
ملزمان نے کچھ فاصلے پر جا کر مقتول منیب کا موبائل فون بھی توڑ دیا تھا۔پولیس حکام نے انکشاف کیا ہے کہ قتل کی یہ ٹارگٹڈ کارروائی مبینہ طور پر ایک لڑکی کی وجہ سے کی گئی ہے، جس لڑکی کی وجہ سے قتل کیا گیا وہ بھی فیکٹری ورکر تھی۔ مقتول منیب کورنگی کا رہائشی تھا اور ایک ماہ قبل ہی اس کی شادی ہوئی تھی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے بھی واضح طور پر دیکھے گئے ہیں۔