الخدمت کی جانب سے ڈیفنس میں جراثیم کش اسپرے

382
الخدمت کراچی کے تحت ڈیفنس میں جراثیم کش اسپرے کیا جارہا ہے، دوسری جانب رضا کار یوسف گوٹھ، سرجانی کے علاقوں میں کھانا تقسیم کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت کر اچی کی جانب سے جاری اسپرے مہم کے سلسلے میںڈیفنس کے مختلف علاقوں میں بھی جراثیم کش ادویہ کا اسپرے کیا گیا جبکہ یوسف گوٹھ ،سرجانی اور قائد آباد میں یومیہ ہزاروں متاثرین بارش میںکھانا اور پانی تقسیم کیا جارہا ہے ۔الخدمت کی گاڑی نے گزشتہ روز ڈیفنس کے مختلف رہائشی اور کمرشل علاقوں میں جراثیم کش اسپرے کیا ۔علاقہ مکینوں نے اسپرے کے عمل کو سراہااورالخدمت سے اظہار تشکر کیا ۔ دریں اثنا الخدمت کی جانب سے بارش سے متاثرہ یوسف گوٹھ ،سیکٹر 4 بی اورقائد آباد میں جہاں رہائشی آبادی میں تاحال پانی جمع ہے
وہاں الخدمت کے رضاکاروں نے متاثرین بارش کو کھانا اور پینے کا پانی پہنچایا ۔الخدمت بارش سے متاثرہ علاقوں میں تاحال امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے ۔ایگز یکٹو ڈائریکٹرالخدمت کراچی راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ،یوسف گوٹھ ،سرجانی اور قائدآباد میں یومیہ ہزاروںافراد کو کھاناو پینے کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں اسپرے کیا جارہا ہے ،تاکہ بارش کے بعد مکھیوں اور مچھروں سے پید ہونے والے امراض سے بچا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ متاثرین بارش کی مکمل بحالی تک امدادی کام جاری رکھے جائیں گے۔