پی ٹی آئی انتقام کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے‘ شہباز شریف

195

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بے شرمی وڈھٹائی سے انتقام کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں، کارکنان، میری بھتیجی مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنا انتہائی قابل مذمت ہے‘ یہ ظاہر کرتا ہے کہ نیازی حکومت کس قدر بزدل اور عدم تحفظ کا شکار ہے‘ پی ٹی آئی بے شرمی وڈھٹائی سے انتقام کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے۔