اسلام آباد: ملازمتوں میں مقامی افراد کا کوٹا 50 فیصد مختص

170

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں ہر قسم کی نوکریوں میں اسلام آباد کے رہائشیوں کا 50 فیصد کوٹا مختص کردیا گیا ہے۔ کیبنٹ سیکرٹریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی منظوری سے سول سرونٹس (تقرر، ترقی و تبادلہ جات) رولز 1973ء میں ترامیم کی روشنی میں بنیادی پے اسکیل 6 تا 15 اور اس کے برابر اسامیوں کیلیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا ڈومیسائل رکھنے والے شہریوں کیلیے 50 فیصد کوٹا مختص کیا جائے گا۔ اس کا اطلاق وفاقی وزارتوں، ڈویژنز، ریگولیٹری
اتھارٹیز، کارپوریشن/ ڈیپارٹمنٹس جو وفاق کے زیر انتظام چلتے ہیں پر ہوگا جبکہ وفاق میں بنیادی پے اسکیل ایک تا 5 کی خالی اسامیوں پر بھرتی کیلیے بھی اسلام آباد کے رہائشیوں کا 50 فیصد کوٹا ہوگا۔