جما عت اہلسنّت کا 12 ستمبر کو کراچی میں ریلی نکالنے کا اعلان

204

کراچی(اسٹاف ر پورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا ہے کہ اہل بیت و اصحابِ رسالت سے محبت و عقیدت مسلمانوں کے لیے لازم و ملزوم ہے۔ دین و ملت کو مضبو ط و مستحکم کر نے اورنت نئے فتنوں سے بچانے کے لیے ممبر و محراب کے وارثین علمائے کرام کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے علما ء ومشائخ کنونشن سے خطاب میں کہا کہ علماء مشائخ و قایدین اہلسنّت کی قیادت میں 12 ستمبر کو مزار قائد سے تبت سینٹر تک تحفظ ناموس رسالت ا ور عظمت صحابہ و اہل بیت ریلی نکالی جائے گی جس کے ذریعے دنیا و حکومت
پاکستان کو یہ پیغام دینا مقصد ہے کہ اسلام کی مقدس شخصیات کی توہین پرخاموشی اختیار کرنا مسلمان کا شیوا ہر گز نہیں۔کنونشن میں مقررین کا کہنا تھا کہ قرآن،شانِ رسالت،اہل بیت یا صحابہ کرام کی بے ادبی و گستاخی اہل ایمان کے لیے ناقابل قبول ہے ایسے دلسوز واقعات اشتعال کا سبب ہوسکتے ہیں، ریاستی ادارے ایسے واقعات کی روک تھام اور تدارک کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں۔ کنونشن میں ایک قرار داد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ توہین صحابہ کے مرتکبین اور ان کے سر پرستوں کو امن کی خاطرجلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے تاکہ آئندہ کوئی اس طرح کی جسارت نہ کر سکے۔