بزدار صاحب! دورے، میڈیا ٹاک سے مسائل حل نہیں ہونگے، حمزہ شہباز

145

لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’بزدار صاحب وزیراعلیٰ ہائوس سے شہباز شریف کی بنائی بڑی سڑکوں کا دورہ کرکے اور میڈیا ٹاک کرنے سے لوگوں کے مسائل حل نہیں ہوتے‘۔ اپنے بیان میں
حمزہ شہباز نے کہا کہ لاہور کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں، اندرون لاہور مکمل ڈوب گیا ہے، واسا، ضلعی انتظامیہ سمیت حکومتی مشینری کہیں نظر نہیں آرہی، پورا پنجاب بارشوں اور سیلاب کی زد میں ہے اور آپ انجوائے کر رہے ہیں؟۔ بزدار حکومت نے مون سون سے قبل کوئی پلاننگ نہیں کی میڈیا اصل حالات دکھا رہا ہے۔ اگر تیاری کی جاتی تو آج پنجاب میں یہ حالات نہ ہوتے۔ شہبازشریف کا پنجاب آج سیاسی نابالغ اور ناتجربہ کاروں کے رحم و کرم پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلند وبانگ دعوے کرنے سے کوئی لیڈر نہیں بن سکتا، برائے مہربانی ذرا اندرون لاہور کا دورہ فرمائیں، آپ کو حالات کی اصلیت کا اندازہ ہو سکے۔