لیبیا میں کرایے کے فوجیوں کو براہِ راست روسی امداد حاصل

124
لیبیا: باغی حفتر ملیشیا کے شانہ بہ شانہ لڑنے والے کرایے کے روسی فوجی سیلفیاں کھینچ رہے ہیں (فائل)

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے تحقیقاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی افریقا کے جنگ زدہ ملک لیبیا پر کرایے کے جنگجوؤں کے روسی دستے واگنر کو ماسکو کی براہِ راست لاجسٹک امداد حاصل ہے۔ الجزیرہ کے مطابق ایک سفارتی ذریعے نے اسے بتایا ہے کہ لیبیا پر عائد بین الاقوامی پابندیوں کی نگرانی کرنے والی ٹیم نے واگنر کے جنگجوؤں کو حاصل روسی مدد کی تصدیق کی ہے۔ کرایے کے یہ روسی جنگجو لیبیا کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے خلاف لڑنے والی باغی حفتر ملیشیا کی صفوں میں موجود ہیں۔ ماہرین کے مطابق گزشتہ سال نومبر سے رواں سال جولائی تک روس 338 عسکری کارگو پراوزیں لیبیا بھیج چکا ہے۔