چین کا جدید لڑاکا طیارہ تائیوان میں گر کر تباہ

223

تائی پے (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کا فوجی طیارہ تائیوان میں گر کر تباہ ہوگیا۔ خبررساں اداروںکے مطابق تائیوان میں بیجنگ کے باغی گروہ کے ترجمان ٹی وی چینل نے واقعے کی اطلاع دی۔ لڑاکا طیارہ مبینہ طور پر تائیوان میں پرواز کے دوران گوانگسی میں گر کر تباہ ہوا۔ باغیوں کے ٹی وی کے مطابق پائلٹ کی حالت معلوم نہیں ہے اور اسے یقینی طور پر چین مخالف گروہ کی کارروائی قرار نہیں دیا جاسکتا۔ واضح رہے کہ چند ماہ کے دوران چین اور تائیوان کے مابین کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ چینی فضائیہ کی جانب سے بار بار فضائی حدود کی خلاف ورزی پر تائیوان نے کئی بار احتجاج کیا ہے۔