نائیجیریا میں نامعلوم افراد کا مسلح حملہ‘17 افراد ہلاک

280

ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے 17 افراد کو ہلاک کردیا۔ واقعہ صوبہ نائیجر سے متصل رجاو نامی علاقے میں پیش آیاکہ جب مسلح موٹر سائیکل سواروں نے شہریوں پر اندھادھند فائرنگ کردی۔ مقامی پولیس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے مرنے والوں کی شناخت بتانے سے انکار کردیا۔ صوبائی گورنر ثانی بیلو نے بتایا کہ علاقے میں سیکورٹی اہل کار تعینات کردیے گئے ہیں اور عوام مطمئن رہیں۔ دوسری جانب مسلح موٹرسائیکل سواروں نے شیرورو نامی علاقے میں ایک اور کارروائی کی اور اندھا دھند فائرنگ کے بعد 20 افراد کو اغوا کر کے لے گئے۔