ناولنی کے معاملے پر یورپی یونین کی روس کو پابندیوں کی دھمکی

146

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین نے روسی اپوزیشن رہنما کو مبینہ طور پر زہر دیے جانے پر ماسکو کو پابندیوں کی دھمکی دے دی۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے اپنے بیان میں ماسکو کے خلاف پابندیوں کا عندیہ دیا۔ انہوں نے کریملن کی قیادت سے زہر دیے جانے کی تفتیش میں تعاون کا مطالبہ کیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برسلز حکام اور نیٹو اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ روس کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے۔ اس سے قبل جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ناولنی کو زہر دیے جانے کی تصدیق کی تھی۔ واضح رہے کہ روسی اپوزیشن رہنما جرمنی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔