کویتی عدالت عظمیٰ میں 8 خواتین کا بطور جج تقرر

162

کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویتی حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار عدالت عظمیٰ میں 8 خواتین کو جج مقرر کردیا۔ خبررساںاداروں کے مطابق خواتین سمیت عدالت عظمیٰ میں 54 نئے ججوں کا بھی تقرر کیا گیا ہے۔ سپریم جوڈیشیل کونسل کے چیئرمین اور اپیل عدالت کے سربراہ یوسف مطاوعہ کا کہناتھا کہ خواتین کے کام کا کچھ عرصے کے بعد جائزہ لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کویت کو خلیجی ممالک میں آزاد ریاست سمجھا جاتا ہے اور وہاں کئی خواتین اعلیٰ سرکاری عہدوں پر فائز ہیں۔