امریکی پابندیاں قانون کی حکمرانی کے منافی ہیں‘ عالمی فوجداری عدالت

119

دی ہیگ (انٹرنیشنل ڈیسک) بین الاقوامی فوجداری عدالت آئی سی سی نے امریکا کی طرف سے عدالت کی خاتون وکیل فاتو بینسوڈا پر پابندیوں کی سخت مذمت کردی۔ عدالت کی جانب سے جاری بیان اقدام کو بین الاقوامی انصاف اور قانون کی حکمرانی کی صریح خلاف ورزی قرار دیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ واشنگٹن کی پابندیاں عدالت کارروائی میں مداخلت کی مذموم کوشش ہے۔ واضح رہے کہ جمعرات کے روز امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کرنے والی آئی سی سی کی خاتون وکیل پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے ان کے اثاثے منجمد کردیے تھے۔