اقوام متحدہ کے اہلکار پر آبرو ریزی کا الزام‘ فرد جرم عائد

203

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے سابق ملازم پر عراق، مصر اور امریکا میں خواتین سے زیادتی کے واقعات پر پردہ ڈالنے کی کوشش کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔ نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ کریم کورانی نے 2005 ء سے 2018 ء کے درمیان اقوام متحدہ کے ساتھ بین الاقوامی امداد، ترقی اور بیرونی تعلقات جیسی ایجنسیوں میں مختلف عہدوں پر کام کیا۔ امریکی شہر مین ہٹن کی عدالت میں اس پر 2الزامات عائد کیے، جن میں ایف بی آئی سے جھوٹ بولنے اور نشہ آور اشیا کھلا کر خواتین سے زیادتی شامل ہے۔ 2016 ء میں عراقی خاتون نے الزام عائد کی تھا کہ ملزم نے اپنے اپارٹمنٹ میں اسے نشہ آور چیز کھلائی اور بے ہوش کرکے زیادتی کی تھی۔ اس کے بعد ملزم کے خلاف امریکا میں تحقیقات شروع ہوئی اور تفتیش کاروں نے جرائم کے دیگر واقعات کا بھی پتا چلایا۔ پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ کورانی نے 2009 ء اور 2016 ء کے درمیان 5 دیگر خواتین کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا تھا۔ امریکی پولیس نے اسے بدھ کے روز نیو جرسی میں گرفتار کیا تھا۔