بلوچستان میں پولیو کا  ایک اور کیس سامنے آگیا

145

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے، پشین کی یونین کونسل علی زئی کے 34 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، بچے کے نمونے 19 اور 20 اگست کو لیے گئے تھے، بچے کا تعلق پولیو سے انکاری گھرانے سے ہے، بلوچستان میں رواں برس پولیو کے کیسز کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔