عدالت نے انتظارقتل کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت مستردکردی

101

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے نوجوان انتظار قتل کیس کے ملزم طارق رحیم کی درخواست ضمانت مسترد کردی،سندھ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو انتظار قتل کیس جلد فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ۔واضح رہے کہ انتظار قتل کیس میں پولیس کے 8 اہلکار گرفتار جبکہ ایک ضمانت پر رہا ہے۔واضح رہے کہ ملزمان کی انسداددہشت گردی عدالت، عدالت عالیہ اورعدالت عظمیٰ سے4باردرخواست ضمانت مسترد ہوچکی ہے۔