معاشرے کی ترقی اور پاکیزگی کے لیے حیا ضروری ہے، عفیفہ چغتائی

142

کراچی(اسٹاف رپورٹر) معاشرے کی ترقی اور پاکیزگی کے لیے حیا کا ہونا ضروری ہے،ہمیں اپنے ایمان کو بچانے اور اس کی مضبوطی کے لیے حیا کا کلچر عام کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ناظمہ جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی عفیفہ چغتائی نے اجتماعِ ناظمات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی معاشرے کو مضبوط اور خوشحال بنانے کے لیے کوشاں ہے۔دین پھیلانے والے اللہ اور فرشتوںکے محبوب ہیں۔