ڈاکٹرماہاخودکشی کیس میں عدالت نے قبرکشائی کی درخواست مسترد کردی

145

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ عدالت جنوبی نے ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس میں عدالت نے قبر کشائی کی درخواست مسترد کردی،پولیس نے ڈاکٹر ماہا کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ماہا کی تدفین میرپورخاص میں ہوئی ہے، مقام تدفین ضلعی عدالت جنوبی کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، عدالت نے پولیس کومیرپورخاص کی ضلعی عدالت سے رجوع کرنے کا حکم بھی دیاہے۔