ایس ایم منیر کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے

312

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملک کے معروف بزنس لیڈر اور یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے رونا وائرس سے نجات حاصل کرلی اوروہ مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ ایس ایم منیر اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ ائک ماہ قبل کینیڈا گئے تھے۔کراچی روانگی سے قبل انہوں نے اپنی فیملی کے کورونا ٹیسٹ کرائے جو منفی آئے تھے جس کے بعد انہیں سفر کی اجازت ملی تھی تاہم جہاز میں ان کے قریب کوئی مسافر کورونا وائرس کی وباء کا شکار تھا جن سے ایس ایم منیر،انکی اہیلیہ اور حاحبزادی کو بھی یہ وائرس اثر کرگیا اور کینیڈا پہنچتے ہی انہیں ہسپتال منتقل ہونا پڑا۔ابتدائی14روز انہیں کورنٹائن مرحلے سے گزرنا پڑا اور مجموعی طور پر 28دن تک انہیں گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہ تھی تاہم ایس ایم منیر مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں کلیئرنس دے دی ہے جبکہ ان کی اہلیہ اور بیٹی بھی آئندہ دوروز میں آئسولیشن کی معیاد مکمل کرلیں گی جس کے بعد انہیں گھر سے باہر نکلنے کی آزادی ہوگی۔