بگ بائے سپر اسٹور ڈوب گیا ، 25 کروڑ کا نقصان

246

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حا لیہ بارشوں میں اسکیم 33 ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع”بگ بائے سپر اسٹور” میںبرساتی پانی آنے سے 25 کروڑ روپے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے بگ بائے سپر اسٹور میں سرمایہ کاری کرنے والے تاجروں کا کہنا ہے کہ بگ بائے سپر اسٹورمیں ہماری کپڑوں،موبائل فون اور الیکٹرونکس مصنوعات سمیت درجنوں دیگر دکانیں تھیں،عمارت میں بارش کا پانی بھرنے کی وجہ سے تاجر برادری کا25 کروڑوں روپے سے زایدکا نقصان ہوا ہے۔اس حوالے سے بگ بائے سپر اسٹور کے مالک محمد ساجد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سپر اسٹور کیلئے جگہ 15لاکھ روپے ماہانہ کرائے پر حاصل کی تھی جس میں کپڑوں،انڈر گارمنٹس ،موبائل فون اور دیگر الیکٹرونکس مصنوعات سمیت درجنوں دیگر دکانیں تھیں،لیکن حالیہ ہونے والی بارش کے بعد سپر اسٹورمکمل طور پر ڈوب گیا تھا۔