لیاقت آباد میں ٹارگٹڈآپریشن میں5انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

183

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرز اور پولیس نے شہر میںکی گئی مختلف کارروائیوں کے دوران 15ملزمان کوگرفتار کرلیا، 2 ملزمان کو مبینہ پولیس مقابلوں کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، گرفتار شدگان میں ڈکیت گروہوں کے کارندے اورمنشیات فروش شامل ہیں ،پولیس نے مضر صحت گٹگے کا خام مال لانے اور لے جانے والا کنٹیر اور سووزکی بھی قبضے میں لے لی۔خفیہ اطلاع پر لیاقت آباد اور بھینس کالونی میں ٹارگٹیڈ آپریشن کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب 5 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔شرافی گوٹھ پولیس نے شہر میں گٹکااورماواکی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال سے بھراکنٹینر تحویل میں لے کر 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا‘چھ ساتھی فرار ۔عزیز بھٹی پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک رہزن کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔سچل تھانے کی حدوو میں واقع ہاشم آباد روڈ پر بھی پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک رہزن کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔شاہراہ نور جہاں پولیس نے کٹی پہاڑی اوراس کے اطراف میں آپریشن کے بعد 4 ملزمان کوگرفتار کرلیا ۔