حادثات و واقعات میں خواجہ سراسمیت 4 جاں بحق

282

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف حادثات وواقعات میں افراد 4جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ملیر سعودآباد قبرستان سے 6 روز پرانی لاش برآمد ہوئی جس کے جسم پر تشد د کے نشانات تھے، پولیس کے مطابق لاش کے پاس سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے اس کی شناخت ہوسکے تاہم لاش خواجہ سرا کی ہے،سپر ہائی وے پر ڈی ایچ اے سٹی روڈ کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی زد میںآکر رکشے میں سوار 50سالہ جہانگیر جاں بحق جب کہ 50سالہ ناصر اور30سالہ دوست محمدزخمی ہوگئے ۔ گلستان جوہر پرفیوم چوک ہل ٹاپ پْل کے قریب ایک گھر میںفائرنگ کے نتیجے میں میں فائرنگ سے63سالہ عمران عالیانی جاںبحق ہوگیا، پولیس کے مطابق متوفی کے اہل خانہ واقعہ کوخود کشی قرار دے رہے ہیںتاہم پولیس ہر پہلو سے واقعہ کا جائزہ لے رہی ہے ، سرجانی سیکٹر 7-Aگھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 45سالہ ثاقب ولدعرفان جاں بحق ہوا گیا۔