صنم ہارون نے دوست کے ساتھ مل کر شوہرکوقتل کیا،پولیس

181

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے ٹڈاپ اسکینڈل میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کا شریک ملزم ہارون رشید کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت کی،سندھ ہائیکورٹ میں پیش کی گئی پولیس رپورٹ میں حیران کن انکشاف سامنے آگئے، پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ درخواست گزار صنم ہارون نے اپنے دوست اکبر کے ساتھ مل کر شوہر ہارون رشید کو قتل کردیا ہے،درخواست دائر کرنے کا مقصد پولیس کو تفتیش میں گمراہ کرنا تھا،پولیس تحقیقات میں یہ بات ثابت ہوگئی کہ ہارون رشیدلاپتا نہیں ہوا،پولیس نے ہارون رشید کی بیوی کے ساتھی کو گرفتار کرلیا ہے،درخواست گزار صنم ہارون نے اپنا پتا تبدیل کرلیا ہے اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہوگئی ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ درخواست گزار کو تین بار پیش ہونے کا موقع دیا گیا،ہارون رشید کا کیس لاپتا افراد کے زمرے میں نہیں آتا،عدالت نے ہارون رشید کی گمشدگی کی درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کردی۔