اوورسیز پاکستانیوں کیلیے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کا اجرا کردیا گیا

151

اسلام آباد (آن لائن) وزارت سمندر پار پاکستانیز نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ (ایم آر پی) کا اجرا کر دیا ہے‘ یہ سہولت ڈائر یکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ (ڈی جی آئی پی) کے اشتراک سے قائم کی گئی ہے۔ افتتاح کے
موقع پر سیکرٹری وزارت ہاشم پوپلزئی، منیجنگ ڈائریکٹر او پی ایف ڈاکٹر شیخ عامر بھی موجود تھے۔ معاون خصوصی سمندر پار ہیومن ریسورس سید ذوالفقار عباس بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اوورسیز پاکستانیوں کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے دن رات محنت کی جارہی ہے