عاصم باجوہ کا استعفا منظور کرتے تو خود بھی مستعفی ہونا پڑ جاتا ، مریم نواز

214

 

لاہور(خبر ایجنسیاں)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ عاصم باجوہ کا استعفامنظور کر لیتے تو خود بھی مستعفی ہونا پڑ جاتا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ احتساب کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا، استعفا منظور کر لیتے تو خود بھی مستعفی ہونا پڑ جاتا۔انہوں نے کہا کہ این آر او کیوں اور کیسے دیا جاتا ہے، کس کو دیا جاتا
ہے، ایک دوسرے کو دیا جاتا ہے، قوم کو سمجھانے کا شکریہ، لیکن جواب تو پھر بھی دینا پڑے گا۔ اب لوگے احتساب کا نام؟۔واضح رہے کہ جمعہ کو معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے وزیر اعظم کو اپنا استعفا پیش کیا جو عمران خان نے منظور نہیں کیا۔وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے جو ثبوت اور وضاحت پیش کی گئی ہے وہ اس سے مطمئن ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ وزیر اعظم نے انہیں بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔