برازیل میں کورونامتاثر افراد کی تعداد 40لاکھ، آسٹریلیا میں وائرس بے قابو

622

برازیل میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد میں اچانک اضافہ ہوگیا، متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دوسری جانب آسٹریلیا میں وبا سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمہوریہ برازیل میں امریکہ کے بعد کورونا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں اس وائرس کے مریضوں کی تعداد 40لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

واضح رہے برازیل میں اب تک کوروناوائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد40 لاکھ41ہزار638 ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 1لاکھ24ہزار614 ہے۔
دوسری جانب آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں کورونا سے 59 افراد کی ہلاکت ہوئی جو کہ ملک میں ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔

ریاست وکٹوریا میں ہونے والی نئی ہلاکتوں کے ساتھ آسٹریلیا میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد737 ہوگئی ہے، کیسز میں اضافے کے بعد وزیر اعظم سکاٹ موریسن اور ریاستوں کےقائدین مل رہے ہیں تاکہ ریاستوں کی سرحدوں کی بندش کے حوالے سے موجود مسائل کو دور کیے جاسکیں۔

جمعے کو میلبرن میں کورونا وائرس کے81 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ59 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی، ان ہلاکتوں میں سے50 ایسے افراد ہیں جو اولڈ ہوم میں رہتے تھے ۔