کوئٹہ: سریاب روڈ پر دھماکا، 4 افراد زخمی

987

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک ہوٹل کے قریب دھماکے سے چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکہ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ایک ہوٹل کے قریب ہوا جس میں 4 شہری زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی لیکن دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شوائد اکھٹے کررہے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق چاروں زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔