پی آئی اے نےکرایوں میں مزید کمی کردی

544

قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے مسافروں کو خوشخبری سنادی، اندرون ملک کرایوں میں مزید کمی کا اعلان کردیا۔

پی آئی اے سے سفر کرنے والوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ اندرون ملک کرایوں میں مزید کمی کر دی گئی ہے۔20 کلوسامان کےساتھ یک طرفہ کرایہ 7 ہزار 400 روپے مقررکیا گیا ہے کہ 20 کلوسامان کےساتھ دوطرفہ کرایہ 13 ہزار 500 روپےمقرر کیا گیاہے۔

اس سے قبل بھی پی آئی اے کرایوں میں کمی کر چکا ہے، کورونا وبا کے باعث سفری پابندیوں کی وجہ سے ہوابازی کی صنعت کو بحران سے بچانے کے لیے کرایوں میں مسلسل کمی کی جارہی ہے۔

پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی اور اسلام آباد کے مابین یومیہ 4 پروازیں چلائی جارہی ہیں جب کہ کراچی سے لاہور کے دوران ہر روز 2 پروازیں چلائی جارہی ہیں۔