شراب بنانے والی کمپنی کا لوگو بابر اعظم کی شرٹ پر

1310

کراچی: قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی شرٹ پر شراب کا لوگو دیکھ کر شائقین کا شدید ردعمل آنے لگا۔

گزشتہ روز انگلش کاؤنٹی ٹورنامنٹ میں سمرسٹ کی نمائندگی کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم کی شرٹ پرمشہور  الکوحل  کمپنی کا لوگو موجود تھاجو شائقین کرکٹ کی نظر میں آگیا جس کے بعد انگلش کاؤنٹی انتظامیہ  کا کہنا تھا کہ الکوحل کمپنی کا لوگو غلطی سے موجود رہ گیا ہے، اس بات کا نوٹس لے لیا گیا ہے اگلے میچ سے قبل لوگو کو ہٹا دیا جائے گا۔

 اس  سے قبل ہاشم آملہ ، معین علی اور عادل رشید کئی مسلمان کرکٹرز شراب تیار کرنے والی اسپانسر کمپنیز کے لوگو استعمال کرنے سے انکار کرتے رہے ہیں جس وہ بورڈ کو مالی اس کی قیمت بھی ادا کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ ووسٹر شائر کے خلاف انگلش ٹی 20ٹورنامنٹ کے اس میچ میں بابر اعظم نے 42رنز بنائے تھے جبکہ سمرسٹ نے 16رنز سے کامیابی حاصل کر لی تھی۔